25 دسمبر 2014 - 09:57
صہیونی ریاست کو اپنےمظالم کی سزا بھگتنا پڑےگی

فلسطین کی تحریک حماس نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کو اپنے مظالم کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو اپنے مظالم کی سزا بھگتنا ہوگی۔بدہ کے دن جاری ہونے والے اس بیان میں صیہونی فوجیوں کی جانب سے جنوبی غزہ میں کی جانے والی کاروائی کو ایک خطرناک حملہ بتایا گیا ہے ۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی دشمن اپنی اس طرح کی کاروائي کے باعث مزاحمت کاروں کی جنگ کی آگ میں پھنس جائيں گے جس سے ان کا نکلنا بہت مشکل ہوگا۔واضح رہے کہ بدہ کے روز صیہونی فوجیوں نے جنوبی غزہ کی قرارہ کالونی میں حملہ کرکے حماس کے ایک رکن کو شہید کردیا تھا ۔ اس حملے میں بعض فلسطینی زخمی بھی ہوئے تھے۔

.......

/169